کاروار:27/ جنوری (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کے ہوناور ، کمٹہ ، کاروار، سرسی میں چند تنظیمیں امن میں خلل ڈالنے کا کام کررہی ہیں، جس سے ضلع کا نام بدنام ہورہاہے، قانونی نظام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے محکمہ پولس کو ہدایات جاری کئے جانےکی جانکاری ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے کہی۔
جمعہ کو پولس پریڈ میدان میں منعقدہ یوم ِ جمہوریہ کی تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے سلامی لینے کے بعد وزیر موصوف خطاب کررہے تھے۔ وزیر دیش پانڈے نے فسادیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کیا معصوموں کو تکلیف دینے والے اپنے کئے ہوئے کاموں کا احتساب کریں، ضلع میں کسی نے بھی امن کو برباد کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہرایک اپنا فرض سمجھ کر کام کرنےکی اپیل کی ۔ ملکی ترقی کے متعلق کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے اتحاد، خود اعتمادی ضروری ہے، مہا تما گاندھی ، ڈاکٹر امبیڈکر ، سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو جیسے لیڈران کو مثالی مان کر قدم بڑھائیں گے تو ملک کا مستقبل روشن ہونے کی بات کہی۔
ریاستی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ ریاست میں ترقی کا زمانہ ہے ، سدرامیا کی قیادت والی حکومت کی کوششوں سے جتنا سرمایہ ریاست کو بہہ آیا ہے اتنا کسی اور کی سرکار میں نہیں آیا۔ اب ریاست میں سماجی انصاف کا دور شروع ہوچکاہے۔
ملک میں بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ، مرکزکی این ڈی اے حکومت ہر سال 2کروڑ روزگار پیدا کرنے کی بات کہی تھی مگر ابھی تک ہوا نہیں ہے، 2025تک دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان ہمارے ملک میں ہونگے ، آخر وہ کہاں جائیں ؟ کیا سڑک پر کہتے ہوئے سوال کیا۔ اس کے برعکس ریاستی حکومت 2019تک 15لاکھ روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت اب تک ہم نے 12.63لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے، نئے صنعت کار مراکز کا قیام جاری ہے جس کے ذریعے ہم اپنی منزل کو پانے کی بات کہی۔
وزیر موصوف نے ریاستی نئے منصوبے کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ غریبوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ’یونیورسل ہیلتھ کئیر‘ منصوبے کو بہت جلد جاری کیا جائے گا۔ سرکاری اور خانگی سپتالوں کے درمیان اشتراک سے مستفیدین کی مفت میں سرجری کی جائے گی ۔
رکن اسمبلی ستیش سئیل، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، نائب صدر سنتوش رینکے ، تعلقہ پنچایت صدر پرمیلانائک، بلدیہ صدر گنپتی نائک، ضلع ڈی سی ایس ایس نکول، ایس پی ونایک پاٹل، ضلع پنچایت آفیسر چندرشیکھر نایک موجود تھے۔ شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کی طرف سے دیش پریمی گیت اور رقص پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سرکاری دفاتر کے ایماندار افسروں کو سروتم سیوا ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔